گزشتہ مالی سال میں 10 ڈیموں پاورپلانٹس کیلئے فنڈنگ موصول

گزشتہ مالی سال میں 10 ڈیموں  پاورپلانٹس کیلئے فنڈنگ موصول

مالی سال 2020-21 کے دوران ڈیموں اور ہائیڈرو پاور پلانٹس کے 10 منصوبوں کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے قرض اور امداد موصول ہوئی ہے تاہم 15 ڈیموں اور ہائیڈرو پاور پلانٹس کیلئے امداد موصول نہیں ہوئی

اسلام آباد(خبر نگار خصو صی ) اقتصادی امور ڈویژن کی فارن اکنامک اسسٹنس رپورٹ کے مطابق عالمی بینک سے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے 4 ارب 28 کروڑ روپے ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی نیشنل گرڈ تک ترسیل کیلئے 5 ارب 93 کروڑ 33 لاکھ روپے ، امر یکا سے گومل زام ڈیم کی تعمیر کیلئے 23 کروڑ 38 لاکھ روپے ، کرم تنگی ڈیم کیلئے ایک ارب 60 کروڑ 25 لاکھ روپے ، تربیلا ڈیم کی مرمت کیلئے ایک ارب روپے ، یورپی انویسٹمنٹ بینک سے ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 65کروڑ روپے ، ورسک ہائیڈرو پاور پراجیکٹ فیز ٹو کیلئے 9 کروڑ روپے نہیں مل سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں