وفاقی چیمبرکا کورونا ٹاسک فورس میں شمولیت کا مطالبہ

وفاقی چیمبرکا کورونا ٹاسک فورس میں شمولیت کا مطالبہ

کوروناایس او پیز کی وجہ سے بے شمار شکایات موصول ہورہی ہیں ،ناصر مگوں

کرا چی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے سندھ میں نئے ایس او پیز کے نفاذ پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کے نامزد کردہ افراد کو سندھ کی کورونا ٹاسک فورس میں شا مل کیا جانا چا ہیے کیوں کہ وہ صوبے میں اہم ترین اسٹیک ہولڈر ہیں۔گزشتہ روز پریس کانفرنس میں صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کی بزنس، صنعت اور تجارتی برادری کا نمائندہ ادارہ ہونے کے ناطے ہمیں کوروناایس او پیز کی وجہ سے کاروبار کرنے میں مشکلا ت کے حوالے سے بے شمار شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر ایف پی سی سی آئی سے مشاورت کرے اور کسی بھی ایس او پیز کا اعلان کرنے سے قبل کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے نامزد کردہ افراد کو مدعو کیا جائے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت ایس او پیز اور پابندیوں کیلئے یکساں پالیسی اپنائے اور تمام صوبوں میں ایک ہی ایس او پی ہونی چا ہیے ۔میاں ناصر حیات مگوں نے مزید کہاکہ ریسٹورنٹ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثرہ شعبہ ہے کیونکہ اس شعبے نے اپنی روزگار پیدا کرنے کی بیشتر صلاحیت کھو دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں