آئی ٹی برآمدات کاحجم پہلی بار دو ارب ڈالرکی حدعبورکرگیا

آئی ٹی برآمدات کاحجم پہلی بار دو ارب ڈالرکی حدعبورکرگیا

48فیصداضافہ ریکارڈ،مجموعی حجم 2.12 ارب ڈالر رہا، عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ پہلی بار آئی ٹی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر کی حد عبور کرگیا ہے ۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤدنے ٹویٹ میں کہا کہ آئی ٹی شعبے کی برآمدات مالی سال 2020-21 میں 2.12 ارب ڈالر سے زائد رہیں جوکہ اس سے پہلے مالی سال کے مقابلے میں 48فیصد زائد ہیں۔ مالی سال 2019-20 کے دوران آئی ٹی شعبہ کی برآمدات 1.44 ارب ڈالر تھیں۔ عبدالرزاق داؤدنے آئی ٹی برآمد کنندگان کو اس کاوش پر مبارکباد دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں