ڈالر کی قدرمیں بڑی گراوٹ،سونا650روپے سستا

ڈالر کی قدرمیں بڑی گراوٹ،سونا650روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر160.60،اوپن مارکیٹ میں 161.50روپے ریکارڈ

کراچی(بزنس رپورٹر)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں پیرکو ڈالر کی قدرمیں بڑی گراوٹ دیکھی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 160روپے اوراوپن مارکیٹ میں 161روپے کی سطح پر واپس آگیا ،ادھر فی تولہ سونا 650روپے سستا ہوگیا ۔ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں1.70روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر 162.30روپے سے گھٹ کر 160.60 روپے پر آ گیا، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے سستا ہوا جس سے ڈالر 162.30 روپے سے کم ہو کر 161.50 روپے پر آ گیا،یورو ایک روپے کی کمی سے 190 روپے اور پاؤنڈ 1.50روپے کی نمایاں کمی سے 221.50روپے کا ہوگیا ،دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا6ڈالر کے اضافے سے 1808ڈالرفی اونس کا ہوگیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 650روپے کی کمی سے 1لاکھ9ہزار850 اوردس گرام 536روپے کی کمی سے 94ہزار200روپے کا ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں