اسٹاک ایکسچینج:مندی ،47فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی ،47فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

منافع خوری کا رجحان،120پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 47672پربند

کراچی (بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کومندی رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600 پوائنٹس پر آگیا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 15 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ 47فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹا ک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،بعدازاں منافع خوری کی خاطر فروخت کے دباؤ اور سرمائے کے انخلاء کے باعث انڈیکس 47600 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 120پوائنٹس کی کمی سے 47672پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 54پوائنٹس کی کمی سے 19106پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 326827 پوائنٹس سے گھٹ کر 32578پوائنٹس پر بند ہوا،سرمایہ گھٹ کر 83 کھرب 47 ارب روپے رہ گیا، پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 45کروڑ2لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے ،مجموعی طور پر394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 187کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 20میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں