بائیومیٹرک ڈیٹارکھنے والے درآمدوبرآمدکنندگان ٹیکس دفاتر میں پیش ہونے سے مستثنیٰ

بائیومیٹرک ڈیٹارکھنے والے درآمدوبرآمدکنندگان ٹیکس دفاتر  میں پیش ہونے سے مستثنیٰ

پاکستان کسٹمز نے اعلان کیا ہے کہ وہ درآمد و برآمد کنندگان جن کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور این ٹی این رجسٹریشن کی معلومات بائیو میٹرک ڈیٹا بیس میں موجود ہیں انہیں این ٹی این اور شناختی کارڈ کی معلومات کی فراہمی کیلئے کسٹمز، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز کے دفاتر میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا) اس ضمن میں کسٹمز رول 426 میں ترمیم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ترمیم کا مسودہ عوامی آرا کے حصول کیلئے جاری کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں