پی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ کی سیٹلائٹ سروسز کیلئے شراکت داری

پی ٹی سی ایل اور پاک سیٹ کی سیٹلائٹ سروسز کیلئے شراکت داری

معاہدے سے نجی اور سرکاری شعبہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) اور قومی سیٹلائٹ کمپنی پاک سیٹ (PAKSAT)نے جدید ترین مربوط سیٹلائٹ سروسز کی تیاری اور فراہمی کیلئے شراکت دار ی معاہدہ پر دستخط کردیے ہیں،معاہدے سے پاکستان میں نجی اور سرکاری شعبہ کی پہلے سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ،میجر جنر ل عامر ندیم چیئرمین سپارکو، صداقت لیاقت سی ای او پاک سیٹ (PAKSAT)، حاتم بامترف صدر اور سی ای او پی ٹی سی ایل اور یوفون، ضرار ہشام خان چیف بزنس سروسز آفیسر پی ٹی سی ایل سمیت نمایاں صنعتی رہنماؤں اور کمپنیوں کے حکام نے تقریب میں شرکت کی، پی ٹی سی ایل اس شراکت دار ی کے تحت پاکستان میں سیٹلائٹس کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی صارفین کو بلا رکاوٹ کنکٹوٹی فراہم کر پائیگی ،ضرار ہشام خان نے کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کو اپنے سیٹلائٹ کے ذریعے صارفین کو بلارکاوٹ کنکٹوٹی کی فراہمی کے قابل بنائے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں