انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی،سونا500روپے سستا
ڈالر کا انٹربینک ریٹ 161.40،اوپن مارکیٹ میں 161.50روپے ریکارڈ
کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں ڈالر کی قدربڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، ادھر فی تولہ سونا 500روپے مزیدسستا ہوگیا ۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے کے اضافے سے161.40روپے کا ہوگیا ، تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر 161.50 روپے اور یورو 190 روپے پرمستحکم رہا ۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا13ڈالر کی کمی سے 1796 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500روپے کی کمی سے ایک لاکھ 9 ہزار 350 اور دس گرام 450 روپے کی کمی سے 93 ہزار 750 روپے پر آگیا۔