سٹاک ایکسچینج میں 14پوائنٹس کا اضافہ ،12ارب ڈوب گئے

 سٹاک ایکسچینج میں 14پوائنٹس کا اضافہ ،12ارب ڈوب گئے

59فیصدحصص کی قیمتیں کم ،انڈیکس47686 پربند،سرمایہ 8335ارب رہ گیا 432کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ، 165میں اضافہ ،259کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (بزنس رپورٹر )سٹاک ایکسچینج میں منگل کو ملا رجلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس14پوائنٹس کے اضافے سے 47686.99پوائنٹس پر بند ہواتاہم سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے جب کہ 59.95فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47900پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا ،تاہم فروخت کے دباؤ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 47600پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 22.74پوائنٹس کے اضافے سے 19129.61پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آل شیئر زانڈیکس 32578پوائنٹس سے گھٹ کر 32528پوائنٹس پر آگیا،مجموعی سرمایہ گھٹ کر 83کھرب35ارب روپے رہ گیا، منگل کو 13ارب روپے مالیت کے 43کروڑ26لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 13ارب روپے مالیت کے 45کروڑ2لاکھ 42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور پر 432کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 165کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،259میں کمی اور 8میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ66لاکھ ،بائیکو پٹرولیم 3کروڑ45لاکھ ،کے اے ایس بی موڈ 1کروڑ78لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 1کروڑ77لاکھ اور الشہیر کارپوریشن ایک کروڑ64لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں