ٹیلی نار نے اوریکل بلنگ اینڈ ریونیو مینجمنٹ سلوشنز کا انتخاب کرلیا

 ٹیلی نار نے اوریکل بلنگ اینڈ ریونیو مینجمنٹ سلوشنز کا انتخاب کرلیا

ٹیلی نار نے ایشیاء میں اپنے 175 ملین صارفین کو نیکسٹ جنریشن فائیو جی ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پیش بندی کرتے ہوئے بلنگ اور چارجنگ کیلئے اوریکل بلنگ اینڈ ریونیو مینجمنٹ سلوشنز کا انتخاب کرلیا ہے

کراچی (کامرس ڈیسک) جن میں اوریکل کنورجڈ چارجنگ سسٹم بھی شامل ہے ۔ اوریکل کے یہ سلوشنز ٹیلی نار صارفین کے لیے ماہانہ سبسکرپشن سمیت ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس، موبائل بینکاری سے لے کر بڑے پیمانے پر وائس اور ڈیٹا سروسز کیلئے بلنگ اور چارجنگ کے عمل کو آسان بنانے میں مدد فراہم کریں گے ۔ اوریکل کمیونی کیشن کنسلٹنگ اس پیش رفت پر عمل درآمد کے لیے قیادت کریگا اور اس سلوشن کو ٹیلی نار کے ملائیشیا، تھائی لینڈ اور پاکستان آپریشنزکیلئے نافذ العمل کرے گا۔ اوریکل کمیونی کیشن ایپلی کیشنزکے سینئرنائب صدر اور جنرل منیجر جیسن نے کہا کہ اوریکل کامربوط بلنگ اینڈ چارجنگ کی سہولت ایک لچکدار اور معیارات پر مبنی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جو ٹیلی نار کو اسکے موجودہ اور آنے والے فائیو جی کے دور میں صارفین کی وسیع اساس کو بہترین خدمات کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں