بیرونی سرمایہ کاروں کابہتر سیکیورٹی ماحول پر اظہار اطمینان

بیرونی سرمایہ کاروں کابہتر سیکیورٹی ماحول پر اظہار اطمینان

اوآئی سی سی آئی نے ملک کی سیکیو رٹی کی صورتِ حال پر اپنے سالانہ سیکیورٹی سروے 2021کے نتائج اعلان کردیا ہے

کراچی (بزنس رپورٹر) جس میں ملک کے تجارتی مراکز میں سیکیورٹی ماحول کے بارے میں آراء شامل ہیں۔سروے کا انعقاد 21مئی سے 21جون کے دوران کیا گیا ۔ 2020 کے وسط میں سیکیورٹی کی صورتحال کے مقابلے میں او آئی سی سی آئی کے 2021سیکیورٹی سروے کے مطابق مجموعی طورپر سیکیورٹی ماحول میں مزید بہتری آئی ہے ، خاص طورپر لاہور میں 61فیصد،خیبر پختونخوامیں 59فیصد، پنجاب میں 53فیصد اور کراچی میں 51فیصد سیکیورٹی ماحول میں بہتری آئی ہے ، تاہم کچھ ممبران نے اسٹریٹ کرائم (خاص طورپر کراچی )میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیاہے ۔ سروے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک کے بڑے کاروباری مراکزکراچی اور لاہورمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے جس سے دونوں شہروں کی سیکیورٹی پروفائل میں اضافہ ہوا ہے اورسیکیورٹی کے لحاظ سے دونوں شہر خطے کے دیگر شہروں کے برابر آکھڑے ہوئے ہیں۔ اوآئی سی سی آئی کے صدر عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سیکیورٹی ماحول کے بارے میں مثبت تاثر ، انتہائی اطمینان کی بات ہے اورمستقبل کے ممکنہ سرمایہ کاروں کیلئے ایک مثبت پیغام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں