ڈالر161.90کی بلند سطح پر،سونا200روپے مہنگا
فی تولہ سونا1لاکھ9ہزار550 ،دس گرام93ہزار921روپے کا ہوگیا
کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں ڈالر 162 روپے سے صرف10پیسے کی دوری پر ہے ،ادھر فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر50پیسے اور اوپن مارکیٹ میں40 پیسے کے اضافے سے 161.90روپے پر جا پہنچا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا3ڈالر کے اضافے سے 1799ڈالرفی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا200روپے کے اضافے سے ایک لاکھ9ہزار550 اور دس گرام171روپے کے اضافے سے 93 ہزار 921 روپے کا ہوگیا۔