توانائی پالیسی کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کیا جائے، میاں زاہد

 توانائی پالیسی کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کیا جائے، میاں زاہد

آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے مطالبہ کیا کہ توانائی کی پالیسی کو زمینی حقائق سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ عوام کو سستی بجلی ملے

کراچی (بزنس رپورٹر ) صنعتی و زرعی پیداوار کی لاگت کم ہواوربرآمدات میں اضافہ ہو سکے جس کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں چھوٹے بجلی گھر بنانے اورسولروونڈ انرجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کے مسئلے کومستقل بنیادوں پرحل کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں