وفاقی چیمبرکی مالی معاملات پر من گھڑت خبروں کی تردید

وفاقی چیمبرکی مالی معاملات پر من گھڑت خبروں کی تردید

یو بی جی مسخ شدہ حقائق سامنے لایا ،مالی معاملات شفافیت سے چلا رہے ہیں،صدر

کرا چی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرکے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات پر من گھڑت اور غلط خبروں کی پرزور تردید کی ہے ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی) انتخابات نہیں جیت سکا ،تب سے وہ اس امید پر بیکار بیٹھے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے منتخب آفس بیئرز بھی کام کرنا چھوڑ دیں اور کاروباری برادری کی خدمت سے دور ہو جا ئیں ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یو بی جی اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے مسخ شدہ حقائق اور اعداد و شمار کو سامنے لایا ہے ، دیوالیہ پن کے دعوے بے بنیاد ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی پہلے سے کہی زیادہ ترقی کر رہا ہے اور اعلیٰ تجارتی اداروں کیلئے متعین عالمی معیار کے بہترین طریقوں پر چل رہا ہے ،موجودہ منتخب قیادت ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات شفافیت سے چلا رہی ہے اور تمام غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم سطح پر لایا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں