یوبی جی کی کراچی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی اپیل

یوبی جی کی کراچی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی اپیل

ہفتہ بھر کے لاک ڈاؤن سے معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہونگی ،صدر زبیر طفیل

کراچی (بزنس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل، سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری، سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ایف پی سی سی آئی 2021 کی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر رہنماؤں اور یو بی جی کے ممبران نے پاکستان کے تجارتی اور معاشی حب کراچی میں ہفتہ بھر کا لاک ڈاؤن لگانے کے سندھ حکومت کے فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے شہر کی غریب آبادی بری طرح متاثر ہوگی جہاں لاکھوں خاندان روزانہ کی اجرت اور چھوٹے کاروبار پر انحصار کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لیں ورنہ معاشی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے پورے شہر کو بند کرنے کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی تاکہ معاشرے کے غریب طبقے کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ،کووڈکی سنگین صورتحال پر قابو پانے کیلئے انہوں نے ویکسی نیشن سینٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں