سٹاک مارکیٹ:تیزی برقرار،انڈیکس 31پوائنٹس بڑھ گیا

سٹاک مارکیٹ:تیزی برقرار،انڈیکس 31پوائنٹس بڑھ گیا

53 کروڑ شیئرز کا کاروبار 15 ارب میں ہوا ،100انڈیکس 47758 پر بند کے ایس ای 30میں مندی،آل شیئرزمیں تیزی رہی ،14ارب روپے منافع

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی تیزی رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 31 پوائنٹس کے اضافے سے 47758 پوائنٹس پربند ہوا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 14ارب کا منافع ہواتاہم 48 فیصدحصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں کی پٹرولیم ،ٹیلی کام اور گیس سیکٹرز سمیت دیگر شعبوں میں ابتدائی سیشن کے دوران سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47980پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا، تاہم انڈیکس اس طرح پر برقرا ر نہ رہ سکا اور 47700 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30 انڈیکس 14.18 پوائنٹس کی کمی سے 19095.89 پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ آل شیئرز انڈیکس 32605.90پوائنٹس سے بڑھ کر 32664.17 پوائنٹس پربند ہوا،مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83 کھرب 71ارب روپے ہوگیا، بدھ کو 15 ارب مالیت کے 53کروڑ29لاکھ 51ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو16ارب مالیت کے 44 کروڑ 32لاکھ 13ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں