تیل، گھی بنانے والی کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی پر اتفاق
پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا
اسلام آباد(این این آئی)یہ اتفاق وزیر خزانہ شوکت ترین اور پی وی ایم اے کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران شوکت ترین نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ، پی وی ایم اے کے چیئرمین عبدالوحید نے وزیر خزانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن کا اجلاس بلایا جائے گا اور خوردنی تیل کی فی لٹر قیمت میں ممکنہ کمی پر غور کیا جائے گا۔