اسٹاک ایکسچینج:72پوائنٹس کی محدودتیزی،21ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج:72پوائنٹس کی محدودتیزی،21ارب منافع

انڈیکس47270 پوائنٹس پر بند،55.87فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو محدود پیمانے پر تیزی رہی ، 100 انڈیکس72پوائنٹس کے اضافے سے 47270پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 21ارب کا منافع ہوا تاہم 55.87فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کے بعد انڈیکس 47377 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا، تاہم بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس47200پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس12پوائنٹس کے اضافے سے 18796پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32388پوائنٹس سے بڑھ کر 32503 پر بند ہوا ، سرمایہ 82کھرب76ارب ہوگیا، پیر کو 16ارب روپے مالیت کے 39 کروڑ حصص کے سودے ہوئے ،مجموعی طور پر 519 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،290میں کمی اور20میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں