اسٹاک ایکسچینج :مندی کے بادل چھٹ گئے ،27ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج :مندی کے بادل چھٹ گئے ،27ارب منافع

منافع بخش شعبے متحرک،203پوائنٹس بڑھ کر100 انڈیکس 46920پربند

کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے ،کے ایس ای 100 انڈیکس 203پوائنٹس کے اضافے سے 46920 پوائنٹس پر بند ہوا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 27ارب کا منافع ہوا جبکہ 53فیصدحصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پراپرٹی ،فوڈز ،بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن رہی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 98پوائنٹس کے اضافے سے 18658 پوائنٹس جب کہ آل شیئرز انڈیکس 32058پوائنٹس سے بڑھ کر 32172 پوائنٹس پر بند ہوا ، سرمایہ 81 کھرب 79 ارب ہوگیا، جمعرات کو 16 ارب روپے مالیت کے 40 کروڑ 51 لاکھ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے ، مجموعی طور پر 518 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 275 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،222میں کمی اور21 میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں