ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ،سونا900روپے سستا

 ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ،سونا900روپے سستا

انٹربینک میں ڈالر168.20،اوپن مارکیٹ میں 168.70روپے ریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعرات کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر 169روپے سے گھٹ کر168روپے کی سطح پر واپس آگیا ،ادھر فی تولہ سونا 900روپے سستا ہوگیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے کی کمی سے 168.20روپے پرآگیا ،اسی طرح 1.10روپے کی نمایاں کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 168.70روپے کا ہوگیا ،یورودوروپے کی کمی سے 199روپے اور پاؤنڈ ایک روپے کی کمی سے 234روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24ڈالر کی کمی1779ڈالرفی اونس کا ہوگیا ،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 900روپے کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے اور دس گرام 772روپے کی کمی سے 96 ہزار 622 روپے کا ہوگیاجب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1410 روپے پر برقراررہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں