ڈیجیٹل ادائیگی سہولت،جے ایس بینک کا نفٹ سے اشتراک

ڈیجیٹل ادائیگی سہولت،جے ایس بینک کا نفٹ سے اشتراک

جے ایس بینک نے نیشنل انسٹیٹیوٹ فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ)کے ساتھ NIFTکے ڈی ایف ایس پلیٹ فارم کے ذریعے NIFT ePayبرانڈ کے تحت ڈیجیٹل کامرس ادائیگیوں کو فعال کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے

کراچی (کامرس ڈیسک)معاہدے پر نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب، جے ایس بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نعمان اظہر نے دستخط کیے ، اب وہ صارفین جن کے پاس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ موجود نہیں وہ بھی نفٹ ای پے منٹ گیٹ وے کے کسی بھی ممبر بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے براہ راست لین دین کر سکتے ہیں۔ نعمان اظہر نے کہا کہ اس اشتراک سے جے ایس بینک کا مقصد ان صارفین کیلئے مالی شمولیت اور مالیاتی نظام کو فعال بنانا ہے جو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ای کامرس لین دین کرنے سے قاصر رہتے ہیں،ہمارے صارفین اب آزادی سے اپنے اکاؤنٹس کے ذریعہ آن لائن ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں