اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مندی پر اختتام،43ارب خسارہ
منافع خوری کارجحان ،284پوائنٹس کم ہوکر100انڈیکس 46636پربند
کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی زد میں آگئی ،جمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 284پوائنٹس کی کمی سے 46636 پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 43 ارب کا خسارہ ہواجب کہ 62.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں ۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر حصص کی فروخت کے باعث انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور انڈیکس ایک موقع پر 46500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 177.85 پوائنٹس کی کمی سے 18480.32 پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32172پوائنٹس سے کم ہو کر 32010پوائنٹس پر بند ہوا ،مجموعی سرمایہ گھٹ کر 81کھرب35ارب روپے رہ گیا،جمعہ کو 16ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار حصص کے سودے ہوئے ،مجموعی طور پر525کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،327میں کمی اور25میں استحکام رہا ۔