اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے مہنگا،سونا200روپے سستا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے مہنگا،سونا200روپے سستا

ڈالر کاانٹربینک ریٹ 168.20،اوپن مارکیٹ میں 168.80روپے ریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر )انٹر بینک میں جمعہ کو ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔ادھر فی تولہ سونا 200روپے سستاہوگیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 168.10روپے اور قیمت فروخت 168.20روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے اور فروخت 168.80 روپے ہو گئی ۔یورو50پیسے کے اضافے سے 199.50روپے اور پاؤنڈ 234 روپے پرمستحکم رہا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا18ڈالر کی کمی سے 1761ڈالرفی اونس کا ہو گیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے ایک لاکھ12ہزار500روپے اوردس گرام 171روپے کی کمی سے 96ہزار451روپے پرآگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں