یو ایس اے آئی ڈی کا بحالی تعلیمی نظام پروگرام کے پی کے میں گیم چینجر

یو ایس اے آئی ڈی کا بحالی تعلیمی  نظام پروگرام کے پی کے میں گیم چینجر

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) کا خیبر پختونخوا میں تعلیمی نظام کی از سر نو تشکیل کا پروگرام ایک اہم گیم چینجر ثابت ہوا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)تعلیمی نظام کی بحالی، تعلیمی اداروں کی تعمیرو ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ شراکت داری پروگرام سے عوام بالخصوص طلبہ بڑے پیمانے پر مستفید ہوئے ۔ یو ایس اے آئی ڈی نے صوبے میں 976 سے زائد سرکاری اسکولوں کی ازسر نو تعمیر اور مرمت مکمل کی،مختلف یونیورسٹیوں میں چار شعبوں کی عمارتیں اور اساتذہ کی تربیت کیلئے دو کالج بھی تعمیر کیے گئے ۔یو ایس اے آئی ڈی نے اس اہم پروگرام کے تحت صوبے میں 14 ہزار اساتذہ کی تربیت کی اور 13ہزار طلبہ کو مختلف شعبوں میں اسکالر شپس فراہم کیں۔ علاوہ ازیں یو ایس اے آئی ڈی نے صوبے میں 30 لاکھ لائبریری کتابیں تقسیم کیں جن سے طلبہ کو بہت فائدہ ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں