فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 14 فیصداضافہ

  فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 14 فیصداضافہ

فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 14فیصداضافہ ہواہے ۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 46.87 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا

اسلام آباد(اے پی پی) گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فارمامصنوعات کی برآمدات سے ملک کو41.02 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں 4855 میٹرک ٹن فارما مصنوعات کی برآمدات ہوئیں جو 87.52فیصد زیادہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں