نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اپوزیشن مذاکرات کیلئےکمیٹی کمیٹی کھیلناچاہتی ہے،ڈاکٹربابراعوان
  • بریکنگ :- اپوزیشن نےفیٹف سمیت کسی قانون سازی میں دلچسپی نہیں لی،بابراعوان
  • بریکنگ :- اپوزیشن مذاکرات کرناچاہتی ہےتوایوان کےاندرکرے،ڈاکٹربابراعوان
  • بریکنگ :- حکومت نےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا
  • بریکنگ :- ای وی ایم اوربھارتی جاسوس کلبھوشن سےمتعلق بل اجلاس میں لانےکافیصلہ
  • بریکنگ :- پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس نومبرمیں بلایاجائےگا،ڈاکٹربابراعوان
  • بریکنگ :- ای وی ایم،عالمی عدالت انصاف سمیت دیگربل منظورکرائےجائیں گے،بابراعوان
  • بریکنگ :- ای وی ایم کوقانون کےتحت نافذکرنےکافیصلہ کیاہے،ڈاکٹربابراعوان
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوٹیکنالوجی کےاستعمال کی ہدایت کی تھی،بابراعوان
  • بریکنگ :- حکومت سپریم کورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدکررہی ہے،بابراعوان
  • بریکنگ :- قانون سازی کےذریعےاوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق دیاجائےگا،بابراعوان
Coronavirus Updates

این آئی ٹی نے اسلامک منی مارکیٹ فنڈ متعارف کرادیا

این آئی ٹی نے اسلامک منی مارکیٹ فنڈ متعارف کرادیا

دنیا اخبار

فروخت 20ستمبرسے کی جائیگی،مفتی ذیشان عبدالعزیزشرعی ایڈوائزر مقرر

کراچی (بزنس رپورٹر)شرعی اصولوں پر مبنی انوسٹمنٹ مصنوعات کی تیزی سے بڑھتی طلب پوری کرنے کیلئے نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ نے ’’این آئی ٹی۔ اسلامک منی مارکیٹ فنڈ‘‘متعارف کرادیا ہے جس کی اولین عوامی فروخت (آئی پی او)20سے 22ستمبر 2021 کے دوران کی جائیگی۔یہ ایک اوپن اینڈ فنڈ ہے جس کا بنیادی مقصد شرعی اصولوں کے مطابق منی مارکیٹ اور قرضہ جاتی انسٹرومنٹس کے متنوع پورٹ فولیوز میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنا ہے ، مفتی ذیشان عبدالعزیز کو فنڈ کا شرعی ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے ۔ این آئی ٹی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان آفریدی نے کہا کہ یہ نیا فنڈ ان سرمایہ کاروں کیلئے موزوں ہے جو قلیل مدتی ایکسپوژر کے ساتھ کم خدشات کا سامنا کرتے ہوئے زیادہ تیزی سے نقد میں تبدیل کرائے جانے والے شرعی اصولوں پر مبنی سرمایہ کاری کے ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔این آئی ٹی ایل جلد ہی پاکستان کا پہلا سوشل امپیکٹ فنڈ بھی متعارف کرائے گا جو اہمیت کے حامل اور پائیدار سماجی اثرات کے منصوبوں کیلئے سرمایہ مہیا کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement