سونا:ایک ہفتے کے دوران200روپے مہنگا ہوگیا
ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ12ہزار500روپے ریکارڈ کی گئی
کراچی (بزنس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 34ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1755ڈالر ہو گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 1لاکھ12ہزار500روپے ہو گئی، اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت96ہزار280روپے سے بڑھ کر 96 ہزار 451روپے پر جا پہنچی۔ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا ۔