ڈالر:اوپن مارکیٹ میں20پیسے اضافے سے169روپے کا ہوگیا
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی
کراچی(بزنس رپورٹر)رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر 168.60 روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر 169روپے ہو گئی، تاہم یورو کی قیمت خرید 197.50 روپے اور قیمت فروخت199.50روپے پر مستحکم رہی۔پاؤنڈ کی قیمت فروخت234روپے پر برقرار رہی۔