ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 562پوائنٹس گرگئی،119ارب خسارہ

ہفتہ رفتہ:اسٹاک ایکسچینج 562پوائنٹس گرگئی،119ارب خسارہ

100انڈیکس 46636پوائنٹس پر بند،مجموعی سرمایہ 8135ارب روپے رہ گیا

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بد ترین مندی کی زد میں رہی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 562 پوائنٹس کی کمی سے 46636پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو119ارب کا خسارہ ہوا جب کہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ رواں ماہ باضابط مذاکرات شروع ہونے اور حصص مارکیٹ کی غیر واضح سمت ، مہنگائی بڑھنے اور اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچنے کی خبروں پر سرمایہ کار تذبذب کا شکا ر رہے اور انہوں نے منافع خوری کی خاطر نہ صرف فروخت کو ترجیح دی بلکہ نئی سرمایہ کاری سے بھی ہاتھ کھینچ لیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس304پوائنٹس کی کمی سے 18480پوائنٹس جب کہ آل شیئرز انڈیکس 32388پوائنٹس سے گھٹ کر32010پوائنٹس پر بند ہوا ، مجموعی سرمایہ 81 کھرب35ارب روپے رہ گیا ،مجموعی طور پر 2605کمپنیو ں کے حصص کا کاروبا ر ہوا جس میں سے 920کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1579میں کمی اور106 میں استحکام رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں