گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

عوام کو بڑاریلیف ملے گا،ٹیکس میں کمی پر حکومت کے مشکور ،شیخ عبدالوحید

کراچی(این این آئی)پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے )کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان کر دیا ہے ،ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا، رواں سال عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی وجہ سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔اس سلسلے میں شیخ عبدالوحیدنے وزیر اعظم عمران خان کو خطوط ارسال کیے اور وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختار سمیت اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں، ان کی کوششوں کے نتیجے میں حکومت نے اس صنعت پر عائد 3 فیصد فردر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جبکہ ایف بی آر نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جو فوری نافذ العمل ہو گیا ہے ۔ چیئرمین شیخ عبدالوحیدنے کہا کہ پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ پیداوار تقریباً 45 لاکھ ٹن ہے اور حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا جس کیلئے ہم وزیر اعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر صنعت خسرو بختارکے مشکور ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں