دالوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ شروع

دالوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ شروع

مونگ ، ماش ،چنا ،دیگر دالوں کی پیداوار بڑھا کر زرمبادلہ کی بچت کی جائیگی

اسلام آباد(رپورٹ:اسلم لُڑکا) حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر دالوں کی مانگ کو پورا کرنے کرنے کیلئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ شروع کیاگیاہے ،مقصد طلب کوپورا کرکے دالوں کی درآمد کو کم کرنا ہے ۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ نے ماتحت ادارے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ذریعے ملک بھر میں دالوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کا منصوبہ شروع کیا ہے ، جس پر سال 2021کے دوران 1ارب 19کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ،منصوبے کے تحت مونگ ، ماش ،چنا اور دیگر دالوں کی پیداوار کو مقامی سطح پر بڑھایاجائے گا ،اس سے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں