سائبر سیکیورٹی پالیسی جون2022تک مکمل نافذ ہوجائیگی
ملک کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے خلاف عالمی خطرات کی نگرانی ،نشاندہی ،تحفظ اور بروقت جواب کیلئے جون2022کے آخر تک قومی سائبر سیکیورٹی پالیسی کے نفاذ کیلئے مکمل طور پر تیار ہے
کراچی(بزنس رپورٹر)یہ پالیسی ملک کو ایسے سائبر حملوں سے بچانے کے قابل بنائے گی،جس کا سامنا حال ہی میں ایف بی آر کو کرنا پڑا تھا۔وفاقی سیکریٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سہیل راجپوت نے انفو سیک 2021سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے 27جولائی کو اس پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔