یورپی یونین کے کوآپریشن کے سر براہ کا فیڈریشن کا دورہ

یورپی یونین کے کوآپریشن  کے سر براہ کا فیڈریشن کا دورہ

یورپی یونین کوآپریشن کے وفد کے سربراہOvidiu Mic نے ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا

کراچی(بزنس رپورٹر )اور ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ٹر یننگ کے سیکٹر سپورٹ پروگرام (TVET-SSP) کے تین سال سے زائد عرصے کے دوران کامیاب تکمیل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، یہ پروگرام ایف پی سی سی آئی اور TVET کے اشتراک سے جاری رکھے گئے ہیں اوریہ پروگرام نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTCC) پاکستان اور GIZ (جرمنی) کی طرف سے نافذ اور منعقد کیے جا رہے ہیں جبکہ ناروے کی حکومت نے بھی ان میں تعاون کیاہے ۔ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ انہیں ایف پی سی سی آئی اورNAVTCC پر فخر ہے کہ انہوں نے TVET-SSP میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور تربیت دینے کے لیے تربیتی پروگراموں کو موثر انداز میں ممکن بنایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں