چینی حلال فوڈ پروڈیوسر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں

چینی حلال فوڈ پروڈیوسر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں

پاکستانی سپر مارکیٹوں میں آئندہ مزید چینی حلال فوڈ دیکھی جائے گی ، ما ژی جن

اسلام آباد (نمائندہ دنیا ) حلال فوڈ کمیٹی چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ سیچوان (سی سی پی آئی ٹی)کے ڈائریکٹر ما ژی جن نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستانی سپر مارکیٹوں میں مزید چینی حلال فوڈ دیکھی جائے گی،چینی حلال فوڈ پروڈیوسر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔یہ بات انہوں نے پاکستانی فوڈ مارکیٹ تک رسائی پر منعقدہ آن لائن تربیتی سیمینار میں کہی ، سیمینار میں پاکستان حلال اتھارٹی، پشاور کسٹمز اور درجنوں چینی فوڈ کمپنیوں نے حصہ لیا ، چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد حلال فوڈ ایران اور ملائیشیا سے درآمد کی جاتی ہے ، ماضی میں پاکستان میں چینی فوڈ زیادہ تر مقامی چینی سپر مارکیٹوں اور ریستورانوں میں دیکھی جاتی تھی لیکن مستقبل میں مزید پاکستانی صارفین اس کا ذائقہ چکھیں گے ،چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سیچوان میں ایک فوڈ سپلائر اپنی مصنوعات پاکستان کو برآمد کرنے کیلئے تیار ہے ، اگلے سال چھنگدومیں منعقد ہونے والی سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں بھی حلال فوڈ مہیا کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں