سندھ،نرخ تنازع ،کاشتکار پھٹی کی فصل تلف کرنے لگے

سندھ،نرخ تنازع ،کاشتکار پھٹی کی فصل تلف کرنے لگے

منڈی میں سرگرمیاں کم ،کاٹن سیزن ختم ہونیکاخدشہ ،تاجرو فیکٹری مالکان پریشان سرسوں،سونف ودیگرکی بوائی کافیصلہ،پھٹی کے مقابلے آمدن زیادہ ہوگی،کاشت کار

پنگریو(نمائندہ دنیا)زیریں سندھ میں بارشوں سے پھٹی کی فصل کوپہنچنے والے نقصان اورنرخ میں بھاری کمی کے بعدکاشتکاروں نے پھٹی تلف کرناشروع کردی جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں پھٹی کی آمد 50فیصد کم ہوگئی ہے اور کاٹن سیزن کے بھی قبل ازوقت ختم ہونے کاخدشہ پیداہوگیاہے ، اس صورتحال میں کاشتکاروں کے ساتھ تاجر اورکاٹن فیکٹری مالکان بھی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔زیریں سندھ میں ہونے والی بارشوں کے دوران ہزاروں ایکڑپرمشتمل پھٹی کی فصل کی کوالٹی گرجانے کاجوازپیش کرکے تاجروں نے نرخ 6 ہزار سے کم کرکے دو تا تین ہزار روپے فی من کردیے ،جس کے بعد کاشتکاروں نے احتجاجاً پھٹی کی فصل اسپرے کرکے اورمویشی چھوڑ کر تلف کرناشروع کردی ہے ۔ پھٹی کے کاشتکاروں محمد احمد،گلن شاہ، جاوید بلوچ اوردیگرنے بتایاکہ موجودہ نرخ پرپھٹی فروخت کرنے سے انہیں معاشی نقصان ہورہاہے ، اس صورتحال میں پھٹی تلف کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے، کاشتکار پھٹی کی فصل تلف کرکے سرسوں،سورج مکھی،سونف اوردیگرفصل بوائی کرینگے جس سے انہیں زیادہ آمدنی حاصل ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں