طالبان حکومت کے بعد پاک افغان تجارتی حجم میں 60 فیصد اضافہ

 طالبان حکومت کے بعد پاک افغان تجارتی حجم میں 60 فیصد اضافہ

سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد پاک افغان تجارت تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ ہفتے اس میں اضافہ 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے

اسلام آباد(اے پی پی) برآمد کنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر طورخم اور چمن سمیت تمام کراسنگ پوائنٹس پر پرانے انفرااسٹرکچر کو کارگو ہینڈلنگ کی جدید سہولیات سے تبدیل کر دیا جائے اور دونوں اطراف سے سامان کی جلد اسکیننگ اور کلیئرنس ہو سکے تو اس سے تجارت کو کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں