بینکنگ محتسب کے فیصلے پر5.61لاکھ شکایت کنندہ کو ادا

بینکنگ محتسب کے فیصلے پر5.61لاکھ شکایت کنندہ کو ادا

بینک طے شدہ شرح پر شکایت کنندہ کو منافع ادا کرنے سے قاصر رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں ایک بڑے بینک نے منافع کے فرق کی رقم 5لاکھ 61ہزار سے زائد شکایت کنندہ کو ادا کردی۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب پاکستان کے دفتر میں شکایت جمع کرائی کہ متعلقہ بینک نے ایک سال کیلئے فکسڈٹرم ڈپازٹ میں سرمایہ کاری کیلئے اُن سے رابطہ کیا جس کی طے شدہ شرح منافع 12.10فیصد سالانہ تھی۔ بینک نے انہیں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سودمیں ہونے والی کمی بیشی اْن کو ملنے والی شرح منافع پر اثرانداز نہیں ہو گی جس پر شکا یت کنندہ نے فروری 2020میں بینک میں ایک کروڑ10لا کھ روپے کی سرمایہ کاری کی تاہم بینک کچھ عرصے بعد طے شدہ شرح منافع ادا کرنے سے قاصر رہا۔ شکایت کنندہ نے بینک سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا کہ انہیں طے شدہ شرح پر منافع ادا کیا جائے ،تاہم بینک نے درخواست مسترد کر دی ۔ شکایت موصول ہونے پر بینکنگ محتسب پاکستان نے متعلقہ بینک کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا اور شکایت کی با قاعدہ سماعت کے بعد بینکنگ محتسب کی جانب سے بینک کو حکم دیا گیا کہ وہ منافع کی رقم کا دوبارہ حساب کرکے اس سلسلے میں فرق کی رقم شکایت کنندہ کو ادا کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں