ایف پی سی سی آئی الیکشن:نعمان ادریس صدارتی امیدوار نامزد
یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)نے سال2022کیلئے پنجاب کے کوٹے پر سیالکوٹ کی کاروباری شخصیت ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے
کراچی (بزنس رپورٹر) اور یہ فیصلہ یو بی جی پنجاب کی کورکمیٹی کے سربراہ میاں محمد ادریس کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں یو بی جی نے سینئر نائب صدر کے عہدے کیلئے محمدحنیف گوہر کو امیدوار نامزد کیاہے ۔