کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے ،زبیر موتی والا

کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے ،زبیر موتی والا

گیس، بجلی اور پانی کی شدید قلت،انفرااسٹرکچرکا براحال ،چیئرمین بی ایم جی

کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی)، سابق صدر کراچی چیمبر زبیر موتی والا نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔کے سی سی آئی کے 60 ویں سالانہ اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بی ایم جی نے کہا کہ ایک بھی سہولت کراچی کو مناسب طریقے سے دستیاب نہیں جو عام طور پر دنیا کے کسی بھی کوسموپولیٹن شہر کو دستیاب ہوتی ہیں پھر بھی یہ شہر قومی خزانے کو 67 فیصد ریونیو دیتا ہے جبکہ مجموعی برآمدات کا 55 فیصد بھی کراچی سے جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو دونوں حکومتوں نے ہی بری طرح نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے کراچی کا پہلے سے ہی انتہائی خستہ حال انفرااسٹرکچر مزید خراب ہو گیا ہے جہاں سڑکیں، سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی کی لائنیں بہت ہی خراب حالت میں ہیں جبکہ شہرِ کراچی کو گیس، بجلی اور پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں