دبئی ایکسپو مصنوعات کی تشہیر کا بہترین موقع،قاسم نوید قمر

دبئی ایکسپو مصنوعات کی تشہیر کا بہترین موقع،قاسم نوید قمر

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کی زیر صدارت محکمہ سرمایہ کاری سندھ کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اجلاس میں سیکریٹری محکمہ سرمایہ کاری بلال احمد ،سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اعجاز احمد مہیسر، سیکریٹری توانائی ابوبکر احمد مدنی و دیگر محکموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب یونٹ کے سینئر افسران موجود تھے ۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دبئی ایکسپو یکم اکتوبر سے شروع ہوچکی ہے اور 31مارچ تک جاری رہے گی۔دبئی ایکسپو میں حکومت پاکستان بھی حصہ لے رہی ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستانی پویلین میں صوبوں کی نمائندگی کیلئے صوبائی حکومتوں کو بھی اپنی مصنوعات اور دیگر چیزوں کی نمائش کابہترین موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں