نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 10 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 42 ہزار 944 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 336 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.78 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ،سونا بھی 700روپے سستا

 ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ،سونا بھی 700روپے سستا

دنیا اخبار

انٹربینک میں ڈالر 171.20اوراوپن مارکیٹ میں 171.80روپے پرآگیا

کراچی (بزنس رپورٹر )ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ،ادھر فی تولہ سونابھی 700روپے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے کی کمی سے 171.20 روپے اور اوپن مارکیٹ میں20پیسے کی کمی سے 171.80 روپے پرآگیا۔ رپورٹ کے مطابق یورو 30پیسے کے اضافے سے 199.80 روپے اور برطانوی پاؤنڈایک روپے کے نمایاں اضافے سے 236.50روپے پرپہنچ گیا ۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا20ڈالر کی کمی سے 1780 ڈالرفی اونس کا ہوگیا،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا700روپے کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 300 اوردس گرام 600روپے کی کمی سے ایک لاکھ ایک ہزار423روپے رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement