ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے  کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

لاہور چیمبرنے مطالبہ کیاہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کی جائے تاکہ تاجر باآسانی اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں

لاہور(اے پی پی)لاہور چیمبرنے مطالبہ کیاہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کی جائے تاکہ تاجر باآسانی اپنے گوشوارے جمع کرواسکیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیرنے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال ،تجارتی تنظیموں کے انتخابات اور دیگر وجوہات کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت تاحال ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرسکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں