اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام ،47ارب منافع
سرمایہ کارمتحرک،487پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس44821 پر بند
کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی تیزی رہی ،100انڈیکس 487پوائنٹس کے اضافے سے 44821پوائنٹس پر جا پہنچا ،اس دوران سرمایہ کاروں کو 47ارب کا منافع جبکہ 63.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی منافع بخش شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 178.45 پوائنٹس کے اضافے سے 17521.47پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 30504.63پوائنٹس سے بڑھ کر 30770.14 پوائنٹس پر بند ہوا، سرمایہ 77 کھرب 94 ارب ہوگیا، جمعہ کو 11 ارب روپے مالیت کے 33 کروڑ 43 لاکھ حصص کے سودے ہو ئے ۔ مجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 116میں کمی اور14میں استحکام رہا ۔