مقامی تجارتی پالیسی مرتب کرلی گئی ،ڈائریکٹر جنرل ایگروفوڈ

 مقامی تجارتی پالیسی مرتب کرلی گئی ،ڈائریکٹر جنرل ایگروفوڈ

اہداف میں تجارتی سرگرمیوں کا فروع ، ایس ایم ایز کی ترقی شامل ، کوثرزیدی

کراچی (بزنس رپورٹر)وزارت تجارت کے زیر اہتمام مقامی تجارتی پالیسی پر کراچی ایکسپو سینٹر میں سیشن کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حکام بھی موجود تھے ۔ سیشن سے وزارت تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ایگروفوڈ ڈاکٹر کوثرزیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مقامی تجارتی پالیسی مرتب کرلی گئی ہے ، پالیسی اضلاع ، شہروں اور صوبوں میں دستیاب سہولتوں اور ٹیکسز کے تناظر کو دیکھ کر مرتب کی گئی ہے ، پالیسی کے اہداف میں تجارتی سرگرمیوں کا فروع ، ایس ایم ایز کی ترقی اور ہول سیل اور ریٹیل سیکٹر شامل ہیں ۔ کوثر زیدی نے مزید کہا کہ ہول سیل کا شعبہ غیر منظم ہے جس سے مڈل مین فائدہ اٹھا رہا ہے ، مڈل مین کی آمدنی کا بوجھ بھی عوام پر بڑھ رہا ہے ، گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ بھی غیر منظم ہے ، ریلوے میں حکومت کی اجارہ داری ہے ، سرٹیفکیشن میں عدم دلچسپی کے باعث عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل نہیں کر پائے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں