فرنیچر نمائش کا شاندار اختتام،ہزاروں افرادکی شرکت

فرنیچر نمائش کا شاندار اختتام،ہزاروں افرادکی شرکت

50 سے زائدبرانڈز کی رعایتی مصنوعات ، عوام نے جی بھر کر خریداری کی کووڈ میں ایونٹ کا انعقاد چیلنج ،منتظمین،جدید ایڈیشن کے جلد انعقاد کاعزم

کراچی(بزنس رپورٹر )کراچی ایکسپو سینٹر میں 35 ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش اتوار کو اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش میں 50 سے زائد معروف برانڈز نے اپنی مصنوعات پیش کیں۔ کراچی ایکسپو سینٹر کے دو ہالز پر مشتمل 3 روزہ پاکستان لائف اسٹال ایکسپو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹراختیار بیگ نے شرکت کی،تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، آخری روز خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مقامی مصنوعات پر بڑی رعایت کے باعث عوام نے جی بھر کر خریداری کی۔ نمائش کے منتظمین فیصل محسن اور زارا فیصل نے بتایا کہ کووڈ وباء کی دوسری لہر کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں منجمد ہوچکی تھیں اورایسے میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نمائش کا انعقاد ایک چیلنج تھا۔ زارا فیصل کا کہنا تھا کہ فرنیچر صنعت کی ترویج و فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور خصوصاً عوام کے مشکور ہیں، جلد ہی اس نمائش کا جدید ایڈیشن بھی منعقد کریں گے تاکہ کراچی کے شہری جو ایکسپو میں شرکت سے قاصر رہے انہیں بھی مواقع میسر ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں