وفاقی چیمبر اورسوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے مابین معاہدہ

وفاقی چیمبر اورسوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے مابین معاہدہ

وفاقی چیمبر کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے پالیسی ایڈوائزری بورڈاور سوشل پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے مابین ایم او یو پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مالیاتی پالیسیوں اور میکرو اکنامک فریم ورک سے متعلق امور پر مشترکہ تحقیق کا خیر مقدم کیا ہے

کراچی(بزنس رپورٹر )ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین پالیسی ایڈوائزری بورڈ یونس ڈھاگا اور ایم ڈی ایس پی ڈی سی ڈاکٹر آصف اقبال نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی میں ایم او یو پر دستخط کیے ۔یونس ڈھاگا نے کہا کہ شراکت داری کے نتیجے میں وفاقی بجٹ سازی کی تجاویز اور پبلک سیکٹر کی پالیسیوں میں بھی تعاون ہوگا۔ آصف اقبال نے کہا کہ ہم ایف پی سی سی آئی کے ساتھ اجتماعی کوششوں کے تحت ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کی وکالت کے اپنے مقصد کو مزید آگے بڑھائیں گے ۔ایف پی سی سی آئی اور ایس پی ڈی سی کے نمائندوں نے نالج اور مہارت کے تبادلے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے مقصد کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور اس ایم او یو کے ذریعے اپنے ورکنگ ریلیشن کو باضابطہ بنانے کے لیے ڈرافٹ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں