انڈونیشیا کو کھجور کی بر آمد کے حوالے سے ورچوئل سیشن

انڈونیشیا کو کھجور کی بر آمد  کے حوالے سے ورچوئل سیشن

ٹڈاپ اور ٹریڈ و انوسٹمنٹ ونگ جکارتہ کے زیر اہتمام پاکستان سے انڈونیشیا کو کھجور کی بر آمد کے حوالے سے ایک ورچوئل مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)اجلاس میں پاکستان سے کھجور بر آمد کرنے والے نمایاں بر آمد کنندگان اور انڈونیشیا کے کھجور کے بڑے در آمد کنندگان شامل تھے ۔انڈونیشیا دنیا میں کھجور کا پانچواں بڑا در آمد کنندہ ملک ہے ۔ورچوئل مشاورتی سیشن میں انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر محمد حسن نے پاکستانی کھجور کے بر آمد کنندگان کو انڈونیشین مارکیٹ میں کھجور بر آمد کرنے کی جانب راغب کیا اور اس ضمن میں اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔منسٹر ٹریڈ و انوسٹمنٹ ونگ جکارتہ فوزیہ چودھری نے پاکستانی بر آمد کنندگان کو انڈونیشیا میں کھجور اور دیگر پھلوں کی بر آمد کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر مشتمل ایک پریذنٹیشن بھی دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں