نمک کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ تشکیل

 نمک کی برآمدات بڑھانے  کیلئے جامع منصوبہ تشکیل

وزات تجارت نے نمک کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیدیا،گوادر میں جدید اسٹوریج کی تعمیر پر کام شروع

اسلام آباد (آن لائن )750ملین ڈالر لاگت آئے گی،منصوبے کا پہلا مرحلہ سال 2023تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں نمک کے ذخائر رکھنے والا دوسرا بڑا ملک ہے ،مگر اس کے مقابلے میں پاکستانی نمک کی ایکسپورٹ4لاکھ ٹن سالانہ تک محدود ہے جو کہ دنیا میں نمک کے ایکسپورٹر ز میں 20واں نمبر ہے ،جبکہ صرف گلابی نمک کی پاکستان میں سالانہ پروڈکشن 25سے 30لاکھ ٹن ہے جس میں سے صرف 2سے ڈھائی لاکھ ٹن ہی برآمد کیا جاتا ہے ۔آل پاکستان سالٹ ایسو سی ایشن کے مطابق نمک کی برآمدات میں کمی کی وجہ مقامی سطح پر درپیش مسائل ہیں جن میں نمک نکالنے کے پرانے طریقے بھی شامل ہیں جس سے اس کی بڑی مقدار ضائع ہو جاتی ہے جبکہ غیر قانونی طریقے سے قیمتی نمک کی ا سمگلنگ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں