9ماہ ،بینک صارفین کی 24ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ

9ماہ ،بینک صارفین کی 24ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ

46کروڑ56لاکھ 90ہزار روپے کی زر تلافی ممکن ،ترجمان بینکنگ محتسب

کراچی(بزنس رپورٹر)بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں برس کے پہلے نو ماہ (جنوری تا اکتوبر)کے دوران بینک صارفین کی 24236 شکایات کو نمٹاتے ہوئے 46 کروڑ 56 لاکھ 90ہزار روپے کی زر تلافی کو ممکن بنایا۔رواں مالی سال کے نو ماہ کے دوران بینکوں کے خلاف موصول ہونیوالی شکایات میں 45فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ترجمان کے مطابق 24236شکایات میں سے 24032شکایات (99 فیصد) کو باہمی افہام و تفہیم سے نمٹایا گیا جبکہ 294 شکایات کو باقاعدہ احکامات کے تحت نمٹایا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں