اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز،29ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز،29ارب خسارہ

سرمایہ کار تذبذب کا شکار ،192پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 44629پربند

کراچی (بزنس رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مندی کی لپیٹ میں آ گئی، 100انڈیکس192پوائنٹس کی کمی سے 44629 پربند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 29ارب کا منافع ہوا جبکہ 63.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، بعدازاں پاکستان کے آئی یم ایف کے ساتھ ہو نے والے مذاکرات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہو گئے اور انہوں نے خریداری کے بجائے بعض اسٹاکٹس میں فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 65.93پوائنٹس کی کمی سے 17455پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس30770پوائنٹس سے کم ہو کر30674پوائنٹس پر بند ہوا ، سرمایہ 77کھرب65ارب ہو گیا، پیر کو8ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ 82 لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے ،مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 110کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،209میں کمی اور11 میں استحکام رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں